Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / ارشد ایوب کرکٹ اکیڈیمی نے کرکٹ ٹروفی 2016 جیت لی

ارشد ایوب کرکٹ اکیڈیمی نے کرکٹ ٹروفی 2016 جیت لی

حیدرآباد۔18جنوری ( راست)  نئے سال 2016ء کے ابتدائی تعطیلات کے موقع پر منعقدہ پونگل کرکٹ ٹورنمنٹ کے خطابی مقابلہ میں ارشد ایوب کرکٹ اکیڈیمی نے حریف ٹیم ڈی ایس ایس کے خلاف کامیابی حاصل کی ۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 132/3 رنز بنائے اور حریف ٹیم کو 129رنز پر آل آؤٹ کیا ۔ فاتح ٹیم کو ٹروفی دلوانے میں محمد خواجہ مدثر احمد ‘ زوہیب اورندیم میاں نے اہم رول ادا کیا۔ اس ٹورنمنٹ میں ارشد ایوب کرکٹ اکیڈیمی کے آف اسپنر محمد خواجہ مدثر احمد کو ابھرتے کھلاڑی کا خصوصی انعام بھی دیا گیا جب کہ مسٹر محمد بلال احمد کوچ اور خواجہ فہیم الدین ٹورنمنٹ کے اسپانسر رہے ۔ بلال احمد کی نگرانی میں ارشد ایوب کرکٹ اکیڈیمی نے یہ ٹورنمنٹ جیتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT