Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / ارما زدہ سینٹ مارٹن سے 170 ہندوستانیوں کا تخلیہ

ارما زدہ سینٹ مارٹن سے 170 ہندوستانیوں کا تخلیہ

وزیر خارجہ اور ہندوستانی سفیر برائے وینیزویلا کی ٹوئٹر اطلاعات
نئی دہلی۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) تقریباً 170 ہندوستانیوں نے سمندری طوفان ارما سے متاثرہ سینٹ مارٹن کے علاقہ سے تخلیہ شروع کردیا۔ انہیں کیریبین جزیرہ پوراکاؤ خصوصی چارٹرڈ پروازوں کے ذریعہ حکومت ہند نے منتقل کیا۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہندوستانی سفیر برائے وینیزویلا راہول شریواستو کو اطلاع دی کہ مزید 60 افراد کا سمندری طوفان زدہ علاقہ سے تخلیہ کروایا کرایا جارہا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ انہیں سینٹ مارٹن سے پورا کاؤ منتقل کیا جائے گا۔ سشما سوراج نے کہا کہ 60 ہندوستانیوں کی پرواز پورا کاؤ میں اترچکی ہے۔ سینٹ مارٹن ،فرانس اور نیدرلینڈز کے زیرانتظام ہے اور راست طور پر سمندری طوفان ارما کے راستہ میں واقع ہے۔ اس جزیرہ پر وسیع پیمانے پر تباہی پھیل گئی جبکہ گزشتہ ہفتہ کیریبین جزائر میں سمندری طوفان ارما سے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلی ہے۔

TOPPOPULARRECENT