Wednesday , December 12 2018

اروشی روتیلا نے گوا ریور میراتھن میں لگائی دوڑ

پنجی 10 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) بالی وڈ اداکارہ اور ماڈل اروشی روتیلا نے اتوار کو یہاں ‘اسکیچرس پرفارمنس گوا ریور میراتھن’ میں شرکت کی۔اروشی نے کہاکہ میں اسکیچرس گوا ریور میراتھن سے جڑ کر بہت خوش ہوں۔میں واقعی میں بہت مسرور محسوس کر رہی ہوں۔گوا اسپورٹس کلب کی جانب سے منعقد اسکیچرس پرفارمنس گوا میراتھن کے آغاز کے موقع پر اسکیچرس انڈیا کے سی ای او راہل ویرا نے کہاکہ ہم اسکیچرس پرفارمنس گوا ریور میراتھن کا پارٹنر بن کر خوش ہیں۔میرین ڈرائیو کی طرز پر جواری ندی کے کنارے سے لگی لمبی سڑکوں پر 42 کلومیٹر طویل ریور میراتھن کے انعقاد کا یہ آٹھواں سال ہے اور یہ ہر سال دسمبر کے دوسرے ہفتے میں منعقد کیا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT