Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / اروم شرمیلا اقدام خودکشی کے الزام سے بری

اروم شرمیلا اقدام خودکشی کے الزام سے بری

نئی دہلی ۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)منی پور سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کی جہدکار اروم شرمیلا کو دہلی کی ایک عدالت نے آج اقدام خودکشی کے ایک مقدمہ میں منصوبہ الزامات سے بری کردیا۔ ان پر 2006ء میں مسلح افواج کو حاصل خصوصی اختیارات کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے جنتر منتر میں مرن برت کے دوران اقدام خودکشی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ فیصلے کے اعلان کے بعد 42 سالہ شرمیلا نے جو اس قانون کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے گذشتہ 16 برس سے برت پر ہے، کہا کہ ان کی جدوجہد قانون کی منسوخی تک جاری رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT