Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / اروناچل اسمبلی کی قدر دانی ضروری : رجیجو

اروناچل اسمبلی کی قدر دانی ضروری : رجیجو

ایٹا نگر 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر کرن رجیجو نے آج اروناچل پردیش قانون ساز اسمبلی کی قدر برقرار رکھنے پر زور دیا۔ وہ یہاں نئی اسمبلی کی عمارت میں خصوصی سیشن کا پہلا اجلاس شروع ہونے کے موقع پر مخاطب تھے۔ مملکتی وزیرداخلہ نے کہاکہ شاندار عمارت کا اُس وقت کچھ مصرف نہیں رہ جائے گا اگر ہم اِس ادارہ کی اہمیت اور اِس کی حقیقی دستوری ضرورت پر توجہ نہیں دیں گے۔ رجیجو نے ایوان کے ہر رکن سے اپیل کی کہ اِس ادارہ سے بامعنی استفادہ کریں اور ریاست اور اس کے عوام کی بھلائی کے لئے کام کریں۔

 

جی ایس ٹی بل کو اروناچل اسمبلی کی توثیق
ایٹا نگر 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اروناچل پردیش آج ملک میں بارہویں اور شمال مشرق میں آسام کے بعد دوسری ریاست بن گئی جس نے گڈس اینڈ سرویسس ٹیکس (جی ایس ٹی) بل کی توثیق کردی۔ چیف منسٹر پیما کھنڈو نے اروناچل پردیش گڈس اینڈ سرویسس ٹیکس بل 2017 کو یہاں نوتعمیر شدہ اسمبلی بلڈنگ میں ایک روزہ خصوصی سیشن کے دوران متعارف کرایا۔ اِس بل کا مقصد اشیاء اور خدمات کی بین ریاستی سربراہی پر ٹیکس کی وصولی کا متعلقہ ریاست کو اختیار دینا ہے۔

TOPPOPULARRECENT