Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / اروناچل: سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی

اروناچل: سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی

ایٹا نگر۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پڑوسی ریاست آسام سے ایک اور نعش برآمد ہونے کے ساتھ اروناچل پردیش کے سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی جبکہ دیگر دو ہنوز لاپتہ ہیں۔ ایک عہدیادر نے آج یہ بات بتائی۔ ڈپٹی کمشنر پرنس دھاون نے کہا کہ گزشتہ چند دن میں ہوئی متواتر بارش کے باعث اروناچل پردیش کے دارالحکومت ایٹا نگر کے کئی علاقوں میں سیلاب اور زمین کھسکنے سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ مقامات پر 26 مکانات بہہ گئے جبکہ 60 سے زیادہ مکانات کو پوری طرح یا جزوی نقصان پہنچا۔

TOPPOPULARRECENT