Friday , November 24 2017
Home / سیاسیات / اروناچل میںکانگریس حکومت نے اکثریت ثابت کردی

اروناچل میںکانگریس حکومت نے اکثریت ثابت کردی

ایٹا نگر ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اروناچل پردیش میں کانگریس کی چار دن قبل تشکیل شدہ حکومت نے ایوان میں آج اپنی اکثریت ثابت کردی۔ چیف منسٹر پیماکھنڈو نے کہا کہ عوام کے امنگوں کی تکمیل کیلئے وہ تمام ارکان اسمبلی کے ساتھ ’ٹیم اروناچل‘ کے طور پر کام کریں گے۔ 60 رکنی ایوان میں فی الحال ارکان کی مجموعی تعداد 58 ہے جن میں کانگریس کے 44 اور دو آزاد ارکان نے حکومت کے حق میں ووٹ دیا جبکہ بی جے پی کے 11 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ کارگذار گورنر تتھا گتا رائے نے گذشتہ شب عجلت میں اسمبلی کا ایک روزہ اجلاس طلب کیا تھا اور کھنڈو کو ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت دی تھی۔ ایوان کی کارروائی آج صبح جیسے ہی شروع ہوئی ڈپٹی اسپیکر کنزنگ نوربو تھانگ ڈوک کرسی صدارت پر فائز ہوئے۔ چیف منسٹر پیماکھنڈو نے تحریک پیش کی جس میں کہا گیا تھا کہ ’یہ ایوان مجلس وزراء پر اعتماد کا اظہار کرتا ہے‘۔ جس کی سابق چیف منسٹر نابم ٹکی نے تائید کی۔ بعدازاں کھنڈو نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے بشمول سینئر قائدین نابم ٹکی اور کالی کھو پل تمام ارکان سے اظہارتشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT