Wednesday , September 19 2018
Home / سیاسیات / اروناچل پردیش اور آسام میں آج دوبارہ رائے دہی

اروناچل پردیش اور آسام میں آج دوبارہ رائے دہی

ایٹا نگر ۔ 16 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ارونا چل پردیش کے 37 پولنگ اسٹیشنوں میں 19 اپریل کو دوبارہ رائے دہی ہوگی ۔ یاد رہے کہ 9 اپریل کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں خرابی پیدا ہونے کے بعد پولنگ کو معطل کردیا گیا تھا ۔ الیکشن آفس ذرائع نے بتایا کہ دوبارہ رائے دہی کا آغاز صبح 6 بجے ہوگا اور دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گا۔ دوسری طرف آسام کی وادی بارک

ایٹا نگر ۔ 16 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ارونا چل پردیش کے 37 پولنگ اسٹیشنوں میں 19 اپریل کو دوبارہ رائے دہی ہوگی ۔ یاد رہے کہ 9 اپریل کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں خرابی پیدا ہونے کے بعد پولنگ کو معطل کردیا گیا تھا ۔ الیکشن آفس ذرائع نے بتایا کہ دوبارہ رائے دہی کا آغاز صبح 6 بجے ہوگا اور دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گا۔ دوسری طرف آسام کی وادی بارک میں کریم گنج کے تحت سات پولنگ اسٹیشنوں میں بھی کل دوبارہ رائے دہی ہوگی ۔ یہاں پر بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں خرابی پیدا ہونے کے بعد دوبارہ رائے دہی کا حکم دیا گیا ہے ۔

سابق آئی اے ایس آفیسر بہار سے بی جے پی امیدوار
آراء ۔ 16 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے سابق معتمد داخلہ آر کے سنگھ نے بھی یہ بات محسوس کرلی ہے کہ اگر انہیں انتخابات کے دوران اپنی مہم چلائی ہے تو دھوتی کرتے کو ترجیح دینی پڑے گی کیونکہ خصوصی طور پر ریاست بہار میں ذات پات اور اسی مطابقت سے لباس پر خاص توجہ دی جاتی ہے ۔ معتمد داخلہ کی حیثیت سے انہوں نے سوٹ زیب تن کیا ہوگا لیکن انتخابی دوڑ میں حصہ لینے کیلئے سوٹ کو ترک کرنا پڑتاہے ۔ یاد رہے کہ بی جے پی نے سابق آئی اے ایس آفیسر آر کے سنگھ کو اراء لوک سبھا حلقہ سے انتخابی میدان میں اتارا ہے کیونکہ وہ ذات سے راجپوت ہیں اور آراء ایک ایسا انتخابی حلقہ ہے جہاں راجپوت ووٹرس کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔ دریں اثناء بی جے پی کے ایک مقامی لیڈر نے بتایا کہ ابتداء میں آر کے سنگھ دھوتی کرتا زیب تن کرنے تیار نہیں تھے لیکن پارٹی ورکرس نے انہیں بہرحال باور کروادیا کہ ایسا لباس زیب تن کیا جائے جو مقامی عوام کیلئے قابل قبول ہو۔

TOPPOPULARRECENT