Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / اروناچل پردیش سے ایکسپریس ٹرین کا وزیراعظم افتتاح کریں گے

اروناچل پردیش سے ایکسپریس ٹرین کا وزیراعظم افتتاح کریں گے

نئی دہلی ۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی پہلی اے سی ایکسپریس ٹرین دہلی ۔ اروناچل پردیش کا افتتاح لہرلگون ریلوے اسٹیشن پر 20 فبروری کو جھنڈی دکھا کر ٹرین کو روانہ کرتے ہوئے کریں گے۔ اس موقع پر وزیر ریلوے سریش پربھو بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ یہ ٹرین راجدھانی جیسی مسافرین کی سہولتوں والی ہوگی جس میں مسافروں کو کھانا سربراہ کرنے کی سہولت بھی موجود ہوگی۔ این ڈی اے حکومت شمال مشرقی ہند کی ریاستوں کو باقی ملک سے مربوط کرنے پر زیادہ توجہ دے رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT