Wednesday , June 20 2018
Home / سیاسیات / اروناچل پردیش میں رائے دہی کے روز تہوار کا ماحول

اروناچل پردیش میں رائے دہی کے روز تہوار کا ماحول

ایٹا نگر ۔ 9 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اروناچل پردیش میں چونکہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کیلئے رائے دہی کا بیک وقت آغاز ہوا ہے وہیں ریاست میں ہر طرف جشن کا ماحول ہے جہاں خصوصی طور پر نوجوان ووٹرس صبح سے ہی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے جوق در جوق پولنگ بوتھس کا رخ کر رہے ہیں۔ حالانکہ گزشتہ شب ہوئی بارش کے بعد موسم کچھ ناخوشگوار سا ہ

ایٹا نگر ۔ 9 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اروناچل پردیش میں چونکہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کیلئے رائے دہی کا بیک وقت آغاز ہوا ہے وہیں ریاست میں ہر طرف جشن کا ماحول ہے جہاں خصوصی طور پر نوجوان ووٹرس صبح سے ہی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے جوق در جوق پولنگ بوتھس کا رخ کر رہے ہیں۔ حالانکہ گزشتہ شب ہوئی بارش کے بعد موسم کچھ ناخوشگوار سا ہوگیا ہے لیکن اس کے باوجود نوجوان ووٹرس کے حوصلے بلند ہیں۔ کئی پولنگ اسٹیشنوں پر صبح 6 بجے سے ہی لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئیں جبکہ پولنگ کا وقت صبح 7 بجے شروع ہوتا ہے۔

اس طرح ایک گھنٹہ پہلے پہنچ کر نوجوان ووٹرس نے واضح پیغام دیدیا ہے کہ نوجوان نسل بھی رائے دہی میں حصہ لیتی ہے جبکہ یہ الزامات بھی عائد کئے جاتے ہیں کہ نوجوان طبقہ رائے دہی کے روز گھر سے ہی نہیں نکلتا بلکہ ٹی وی سے چپکا رہتا ہے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی دلچسپ ہوگا کہ ریاست بھر میں تہوار جیسا ماحول ہے جہاں رائے دہندے بہترین لباس پہنے ہ وئے تھے ۔ دریں اثناء ایک خاتون ووٹر نے بتایا کہ وہ اور اس کے دیگر ارکان خاندان جلد سے جلد ووٹ دیکر اپنی ذ مہ داری سے سبکدوش ہونا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں دن بھر گھر میں دیگر کام بھی نمٹانے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT