Wednesday , July 18 2018
Home / سیاسیات / اروناچل کی دو نشستوں کیلئے ضمنی چناؤ کرانے کانگریس کی اپیل

اروناچل کی دو نشستوں کیلئے ضمنی چناؤ کرانے کانگریس کی اپیل

ایٹانگر ۔ 11 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) اروناچل پردیش میں کانگریس نے آج الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ ریاست کی دو اسمبلی نشستوں کے لئے ضمنی چناؤ کی تواریخ کا اعلان کردے ، جو کئی ماہ سے خالی ہیں۔ صدر پردیش کانگریس ٹکم سنجوئے نے چیف الیکشن کمشنر اچل کمار جوتی کو موسومہ مکتوب میں کہاکہ ان میں سے ایک نشست رواں سال 8 فبروری سے مخلوعہ ہے ۔ دستور کے مطابق کسی بھی اسمبلی نشست کے لئے ضمنی چناؤ اندرون چھ ماہ مکمل کرلیا جانا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT