Thursday , December 13 2018

ارونا بہوگنا بھی سی بی آئی ڈائرکٹر کے عہدہ کی دوڑ میں شامل

نئی دہلی 15جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ کیڈر کی آئی پی ایس افسر ارونا بہوگنا ‘ ملک کی سرکردہ جانچ ایجنسی سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی ) کی ڈائرکٹرشپ کی دوڑ میں ہیں۔وہ فی الحال حیدرآباد کی سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی کی ڈائرکٹر ہیں۔وزیراعظم نریندر مودی کی زیر قیادت تین رکنی کمیٹی سی بی آئی کے نئے سربراہ کا پیر 16جنوری کو فیصلہ کرے گی۔مسٹر انل سنہا کی 2دسمبر کو سبکدوشی کے بعد تقریباً ایک ماہ سے سی بی آئی ڈائرکٹر کا عہدہ خالی ہے ۔ موجودہ طور پر گجرات کیڈر کے آئی پی ایس افسرراکیش استھانہ اس جانچ ایجنسی کے عبوری ڈائرکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT