Saturday , September 22 2018
Home / Top Stories / اروند کجریوال اور کرن بیدی کے پرچہ نامزدگیوں کا ادخال

اروند کجریوال اور کرن بیدی کے پرچہ نامزدگیوں کا ادخال

نئی دہلی ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے آج نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا ہے جس کے ساتھ مجوزہ اسمبلی انتخابا کی مہم میں شدت پیدا ہوگئی ہے ۔ دہلی کے سابق چیف منسٹر نے کل الیکشن آفس پہنچنے میں تاخیر کی وجہ سے پرچہ نامزدگی کے ادخال کو ملتوی کردیا تھا ۔ تاہم کجریوال آج صبح 11.00 بجے ا

نئی دہلی ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے آج نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا ہے جس کے ساتھ مجوزہ اسمبلی انتخابا کی مہم میں شدت پیدا ہوگئی ہے ۔ دہلی کے سابق چیف منسٹر نے کل الیکشن آفس پہنچنے میں تاخیر کی وجہ سے پرچہ نامزدگی کے ادخال کو ملتوی کردیا تھا ۔ تاہم کجریوال آج صبح 11.00 بجے الیکشن آفس پہنچ گئے جہاں پر بی جے پی کے حامی وزیراعظم نریندر مودی کے حق میں نعرہ بلند کر رہے تھے۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی کسی شخص یا کسی پارٹی کے خلاف نہیں ہے بلکہ رشوت اور مہنگائی کے خلاف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ انتخابات میں عوام نے بھرپور تائید کی تھی لیکن اس مرتبہ توقع ہے کہ 5 سال تک حکومت چلانے کیلئے واضح اکثریت سے کامیاب کریں گے ۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں سماجی کارکن سے سیاستداں بن جانے والے کجریوال نے نئی دہلی حلقہ سے تین مرتبہ کی چیف منسٹر شیلا ڈکشٹ کو 22 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے شکست دیدی تھی۔ قبل ازیں عام آدمی پارٹی سربراہ نے چیف منسٹر کے عہدہ کیلئے بی جے پی کی امیدوار کرن بیدی کی جانب سے مجاہد آزادی اور لالہ بچت رانے کے مجسمہ کو زعفرانی اسکارف اڑھانے پر شدید اعتراض کیا تھا اور کہا کہ کم از کم مجاہدین آزادی کو چھوڑ دینا چاہئے اور انہیں زعفرانی نہ بنایا جائے

کیونکہ مجاہد آزادی کا تعلق کسی جماعت سے نہیں ہوتا اور انہیں سیاسی جماعتوں سے وابستہ نہیںکرنا چاہئے ۔ دریں اثناء مشرقی دہلی میں حلقہ اسمبلی کرشنا نگر سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد وزارت اعلیٰ کیلئے بی جے پی کی امیدوار کرن بیدی نے آج کہا ہے کہ پارٹی کے روایتی حلقہ سے نامزدگی کے میدان کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے ۔ کرن بیدی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کیلئے آج 12.5 بجے مرکزی وزیر ہرش وردھن ، دہلی بی جے پی صدرستیش اوپادھیائے وجئے گوئیل اور مہیش گری کے ہمراہ الیکشن آفس پہنچیں ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی کرشنا نگر بی جے پی کا ایک مضبوط گڑھ ہے جہاں پر ہرش وردھن سے سخت محنت کی ہے ۔ قبل ازیں کرن بیدی سے صبح 9.30 بجے سے لجپت رائے چوک تک روڈ شو منعقد کیا اور اس موقع پر چائے اور اخبار فروشوں سے ملاقات کر کے مقامی مسائل سے جانکاری حاصل کی۔ سابق آئی پی ایس آفیسر نے کہا کہ حلقہ کرشنا نگر کیلئے ہرش وردھن اپنی زندگی وقف کردی اور اب اس حلقہ سے ایک وزیر اور وزیر اعلیٰ منتخب ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT