Wednesday , January 23 2019

اروند کجریوال کا آج دورہ پنجاب

نئی دہلی ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال پنجاب کے ضلع فرید کوٹ میں کوٹکا پور گاؤں کا کل دور کریں گے جہاں پر ایک مقدس کتاب کی بے حرمتی کے خلاف پرتشدد احتجاج اور پولیس فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ عام آدمی پارٹی کے سینئیر لیڈر سنجے سنگھ جو کہ پنجاب میں پارٹی امور کے انچارج ہیں بتایا کہ تشدد میں ہلاک افراد کے خاندانوں سے ملاقات کے علاوہ مسٹر کجریوال سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹمپل پر بھی حاضری دیں گے ۔ سال 2013 میں پنجاب اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اروند کجریوال کا دورہ سیاسی اہمیت اختیار کر لیا گیا ۔ جہاں پر عام آدم پارٹی کو از سر نو منظم کرنے کی ضرورت ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT