Wednesday , December 19 2018

اروند کجریوال کا این سی سی کیمپ کا دورہ

نئی دہلی ،10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے دہلی کینٹ میں منعقدہ ڈی جی این سی سی یوم جمہوریہ پریڈ کیمپ کا دورہ کیا۔ اپنے خطاب کے دوران کجریوال نے ملک کے نوجوانوں کے اندازحیات میں کبھی نہ تھکنے والی کوششوں اور لگن کے ذریعہ تبدیلی لانے کے لئے این سی سی کی کوششوں کی ستائش کی۔ انھوں نے ان کی عمدہ کارکردگی کے لئے کیڈٹوں کی تعریف کی۔ بری فوج ، بحریہ اورفضائیہ کے تینوں ونگوں سے منتخب کئے گئے این سی سی کیڈٹوں کی ایک ٹکڑی نے جناب کجریوال کو ان کی آمد پر ’’گارڈ آف آنر‘‘ پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے اچھی طرح سے سجائے گئے فلیگ ایریا کا بھی معائنہ کیا جسے 17این سی سی ڈائرکٹوریٹ کے این سی سی کیڈٹس نے تیارکیاتھا۔ اس سے قبل ان کا خیرمقدم وہاں پہنچے پرڈی جی این سی سی ،بی ایس سہراوت نے کیا۔ مجموعی طورپر 2070کیڈٹس جن میں 695لڑکیاں بھی شامل ہیں ، 29ریاستوں اور 7مرکزکے زیرانتظام علاقوں سے آکراس کیمپ میں شرکت کررہے ہیں اور یہ کیمپ 28جنوری ، 2018کو وزیراعظم کی ریلی میں ضم ہوکراختتام پذیرہوگا۔

میگھالیہ میں خاتون رائے دہندوں کی تعداد مردوں سے زیادہ
شیلانگ۔10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ریاست میگھالیہ جہاں جاریہ سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، رائے دہندوں کی قطعی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں خاتون رائے دہندوں کی تعداد مردوں پر غلبہ حاصل کرلیا ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے آج یہ بات بتائی۔ قطعی فہرست جو گزشتہ روز جاری کیا گیا ہے، خاتون رائے دہندوں کی تعداد 50.4 فیصد ہے۔ مجموعی طور پر 18 لاکھ 30 ہزار 104 رائے دہندوں کے نام رجسٹرڈ کیے گئے ہیں جس میں 9 لاکھ 23 ہزار 848 خاتون رائے دہندے ہیں۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق میگھالیہ کے مجموعی آبادی 3.2 ملین ہے جن میں شرح خواندگی 74.4 فیصد ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر ایف آر کھرکونگور نے بتایا کہ ریاست بھر میں جن جن مقامات پر درخواست داخل کیے گئے تھے۔
اس میں اعتراضات اور شکایات دور کرتے ہوئے قطعی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT