Wednesday , December 19 2018

اروند کجریوال کو عدالت کا انتباہ

نئی دہلی 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے آج عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال اور دیگر تین قائدین کو خبردار کیا ہے کہ اگر یہ تمام 24 مئی سے قبل حاضر عدالت نہ ہوں تو اِن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ مرکزی وزیر ٹیلی کام کپل سبل کے فرزند امیت سبل نے اروند کجریوال اور دیگر کے خلاف ہتک عزت کا فوجداری مقدمہ دائر کیا ہے۔ میٹرو پ

نئی دہلی 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے آج عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال اور دیگر تین قائدین کو خبردار کیا ہے کہ اگر یہ تمام 24 مئی سے قبل حاضر عدالت نہ ہوں تو اِن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ مرکزی وزیر ٹیلی کام کپل سبل کے فرزند امیت سبل نے اروند کجریوال اور دیگر کے خلاف ہتک عزت کا فوجداری مقدمہ دائر کیا ہے۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ سنیل کمار شرما نے اروند کجریوال کی پیروی کرنے والے وکیل راہول مہرا سے کہاکہ کجریوال کے علاوہ منیش سیسوڈیہ، پرشانت بھوشن اور شاذیہ علمی کو عدالت میں حاضر کریں۔ آئندہ سماعت سے قبل یہ تمام ملزمین عدالت کے روبرو ہونا چاہئے۔ اِس بات کو یقینی بنایا جائے کہ 24 مئی کو منعقدہ سماعت سے قبل یہ لوگ قانون کی پابندی کریں۔ عدالت نے اِن تمام پر 2500 روپئے فی کس جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ سیسوڈیہ، بھوشن اور شاذیہ علمی نے اپنی شخصی حاضری سے استثنیٰ کیلئے درخواست داخل کی ہے تاہم آج کیلئے صرف کجریوال کی درخواست کو استثنیٰ دیا گیا ہے اور اِن پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا۔ وہ خود بھی لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کررہے ہیں۔ 15 مارچ کو عدالت نے کجریوال اور سیسوڈیہ پر فی کس 2500 روپئے جرمانہ عائد کیا تھا۔ عدالت نے 15 مارچ کو اِس کے سامنے حاضر ہونے والے بھوشن اور شاذیہ علمی کو بری کردیا تھا۔ جبکہ انھیں آج عدالت میں شخصی طور پر حاضر ہونے سے استثنیٰ بھی دیا ہے۔ عدالت نے انھیں ہدایت دی ہے کہ سماعت کی ہر تاریخ پر یہ لوگ حاضر عدالت رہیں۔

TOPPOPULARRECENT