Sunday , January 21 2018
Home / Top Stories / ارون جیٹلی وزیر فینانس، راجناتھ سنگھ وزیر داخلہ متوقع

ارون جیٹلی وزیر فینانس، راجناتھ سنگھ وزیر داخلہ متوقع

نئی دہلی ۔ /25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کے زیرقیادت تشکیل دی جانے والی ایک جامع کابینہ میں ارون جیٹلی ، راجناتھ سنگھ ، نتن گڈکری ، وینکیا نائیڈو اور شیوسینا کے انند گیٹے کو اہم قلمدان دیئے جائیں گے ۔ مودی نے اپنی حکومت کو انقلابی طور پر بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہندوستان کے پندرہویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف لینے سے ایک دن قبل

نئی دہلی ۔ /25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کے زیرقیادت تشکیل دی جانے والی ایک جامع کابینہ میں ارون جیٹلی ، راجناتھ سنگھ ، نتن گڈکری ، وینکیا نائیڈو اور شیوسینا کے انند گیٹے کو اہم قلمدان دیئے جائیں گے ۔ مودی نے اپنی حکومت کو انقلابی طور پر بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہندوستان کے پندرہویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف لینے سے ایک دن قبل یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ مودی کی ایماء پر ایک کابینی وزیر کو وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے سربراہ مقرر کیا جائے گا تاکہ مختلف وزارتوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہوئے انہیں بہتر بنایا جاسکے ۔ آنے والی مودی کابینہ میں حکومت کو بہتر چلانے اور بہترین حکمرانی کے اصولوں کو اختیار کرنے پر توجہ دی جارہی ہے ۔ کل شام 6 بجے مودی کابینہ حلف لے گی ۔ آج رات دیر گئے تک بھی راشٹرپتی بھون کو نامزد وزیراعظم کی جانب سے وزراء کی فہرست موصول نہیں ہوئی ہے ۔ کل صبح ہی قطعی فہرست روانہ کی جائے گی ۔ تاہم بتایا جاتا ہے کہ ارون جیٹلی کو فینانس کا قلمدان دیا جائے گا جبکہ راجناتھ سنگھ وزیر داخلہ ہوں گے ۔ گڈکری کو انفراسٹرکچر کا وزیر بنایا جائے گا ۔ سشما سواراج ، انند کمار ، روی شنکر پرشاد ، اوما بھارتی ، ہرش وردھن اور پویش گوئل بھی کابینہ میں شامل ہوں گے ۔

سمترا مہاجن کو اسپیکر لوک سبھا بنایا جائے گا ۔ این ڈی اے کی حلیف پارٹی تلگودیشم نے اپنے رکن پارلیمنٹ اشوک گجپتی راجو کو کابینہ میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے ۔ شرومنی اکالی دل نے ہریش مرت بادل اور نریش گجرال کے ناموں کی سفارش کی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ مودی کابینہ میں وزراء کی تعداد 30 تا 35 ہوگی جو سب سے مختصر کہلائے گی ۔

تاہم بعد ازاں وزارت میں توسیع کی جاسکتی ہے ۔ اڈوانی کے رول کے بارے میں ہنوز کوئی واضح صورت سامنے نہیں آئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ انہیں لوک سبھا کا اسپیکر بنانے کی تجویز ہے ۔ لیکن وہ این ڈی اے کے چیرمین کی حیثیت سے بھی برقرار رہ سکتے ہیں ۔ کریامونڈا کا بھی نام ڈپٹی اسپیکر کی حیثیت سے سامنے آیا ہے ۔ مودی کی جانب سے بیان جاری کرتے ہوئے یہ بتایا گیا ہے کہ مودی اپنی حکومت کو عوام کے توقعات کے مطابق چلانا چاہتے ہیں ۔ گزشتہ 4 دن سے وہ اپنی حکومت کی تشکیل اور وزارتوں کی تقسیم پر سرگرمی سے مشاورت کررہے ہیں ۔ مودی ابتدائی طور پر ایک مختصر کابینہ بنانا چاہتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT