Tuesday , October 16 2018
Home / ہندوستان / ارون جیٹلی کا دورۂ سعودی عرب

ارون جیٹلی کا دورۂ سعودی عرب

نئی دہلی۔ 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس ارون جیٹلی ہند ۔ سعودی عرب مشترکہ کمیشن کے 12 ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کے لئے اس تعلیمی ممالک کا دورہ روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ کمیشن کا اجلاس ریاض میں منعقد ہوگا اور ان کی زیرقیادت ایک وفد آج رات روانہ ہورہا ہے۔ جیٹلی 18 فروری کو اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ سعودی ۔ ہند بزنس کونسل کا افتتاح کریں گے اور اسی روز سعودی قومی ورثے اور تہذیبی فیسٹیول جنادریہ میں ہندوستانی پویلین کا افتتاح کریں گے۔ سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری مساجد القعیبی سے 19 فروری کو ملاقات کے موقع پر وہ باہمی اُمور و وسائل پر تبادلہ خیال کریں گے اور اسی روز نئی دہلی واپس ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT