Wednesday , December 19 2018

ارون جیٹلی کو چندرا بابو نائیڈو کا مکتوب پراجکٹس کیلئے فنڈ جاری کرنے کا مطالبہ

امراوتی۔/10جنوری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ ریاست آندھرا پردیش کیلئے مرکز کی جانب سے دی جانے والی گرانٹ میں سے بعض پراجکٹس کیلئے فنڈ فراہم کیا جائے۔ قبل ازیں ریاستی حکومت نے خصوصی امدادی اقدامات کے تحت دیئے جانے والے فنڈز کو خرچ کرنے سے قاصر رہی تھی۔ چیف منسٹر نے ریاستی اسمبلی کے سرمائی سیشن کے دوران کہا کہ ان کی حکومت نے مرکز سے فوری فنڈز کی درخواست کی ہے۔ نائیڈو نے 5 جنوری کو تازہ مکتوب لکھتے ہوئے مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی سے کہا کہ ریاست آندھرا پردیش کو مرکز سے ملنے والی 16447 کروڑ کی امداد فوری جاری کرنے کی توقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT