Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ارون جیٹلی کیخلاف کانگریس کی تحریک مراعات شکنی

ارون جیٹلی کیخلاف کانگریس کی تحریک مراعات شکنی

نئی دہلی 9 اگسٹ (پی ٹی آئی) کانگریس نے راجیہ سبھا میں آج وزیر فینانس ارون جیٹلی کے خلاف تحریک مراعات شکنی پیش کرتے ہوئے آندھراپردیش کو خصوصی موقف دینے کے مسئلہ پر ایوان کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ ایوان بالا کے صدرنشین کو دی گئی اپنی نوٹس میں کانگریس ارکان کے وی پی رامچندر راؤ، جئے رام رمیش اور ڈگ وجئے سنگھ نے جیٹلی پر مراعات شکنی کا الزام عائد کیا اور کہاکہ جیٹلی نے اشارہ دیا تھا کہ 14 ویں فینانس کمیشن نے ریاستوں کو خصوصی موقف دینے کی گنجائش ختم کردی ہے۔

TOPPOPULARRECENT