Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / ارون جیٹلی کی طرف سے دوسرا ہتک عزت مقدمہ کجریوال پر 10 ہزار کی لاگت

ارون جیٹلی کی طرف سے دوسرا ہتک عزت مقدمہ کجریوال پر 10 ہزار کی لاگت

نئی دہلی۔26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ نے آج اروند کجریوال پر 10 ہزار روپئے کی لاگت عائد کردی کیوں کہ وہ مرکزی وزیر ارون جیٹلی کی جانب سے دائر کردہ 10 کروڑ روپئے کے تازہ ہتک عزت مقدمہ پر اپنا جواب داخل کرنے میں ناکام ہوئے۔ جیٹلی نے یہ کیس چیف منسٹر کے وکیل کی جانب سے مبینہ طور پر قابل اعتراض لفظ کا استعمال کرنے پر دائر کیا تھا۔ جوائنٹ رجسٹرار پنکج گپتا نے چیف منسٹر کو جرمانہ کی رقم جمع کرانے کی ہدایت دی اور ساتھ ہی انہیں اپنا جواب داخل کرنے کے لیے مزید دو ہفتوں کا وقت عطا کردیا۔ ہائی کورٹ نے 23 مئی کو کجریوال سے جواب طلب کیا تھا کہ ان کے خلاف ہت عزت کی کارروائی کیوں نہ شروع کی جائے۔ تاہم کجریوال کے کونسل رشی کیش کمار نے عدالت میں بیان دیا کہ انہیں اپنا جواب داخل کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے جس کی مرکزی وزیر کے کونسل ایڈوکیٹ مانک ڈوگرا نے مخالفت کی۔

 

گھاٹ کوپر : عمارت کے انہدام میں مہلوکین کی تعداد 17 ہوگئی
ممبئی۔26جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک شیوسینا ورکر کو آج سب اربن گھاٹ کوپر میں منہدمہ بلڈنگ کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا، جس کے نتیجہ میں اب تک 17 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ سدھی۔سائی کوآپریٹیو ہائوزنگ سوسائٹی کے مکینوں کے مطابق اس عمارت کے پلرس شیوسینا ورکر سنیل شیتب کی ملکیت والے گرائونڈ فلور پر نرسنگ ہوم کے تزئین نو کام کے سبب کمزور ہوگئے تھے جس کے نتیجہ میں یہ بلڈنگ گزشتہ روز منہدم ہوگئی۔ سنیل کے خلاف آئی پی سی کے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT