Saturday , July 21 2018
Home / ہندوستان / ارون جیٹلی گردے کے عارضہ سے متاثر

ارون جیٹلی گردے کے عارضہ سے متاثر

عنقریب سرجری کی جائے گی، لندن کا مجوزہ دورہ منسوخ
نئی دہلی 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس ارون جیٹلی گردے کے عارضہ سے متاثر ہیں اور ان کا بہت جلد آپریشن کیا جائے گا۔ ان کی سرجری کے امکان کے پیش نظر آئندہ ہفتہ مجوزہ دورۂ لندن کو منسوخ کردیا گیا ہے جہاں وہ سالانہ معاشی کانفرنس میں شرکت کرنے والے تھے۔ وزیر فینانس کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ 65 سالہ ارون جیٹلی کے گردے کا معائنہ کروایا گیا ہے اور ڈاکٹروں نے بتایا کہ انھیں گردے سے متعلق عارضہ لاحق ہوگیا ہے۔ تاہم انھیں ہنوز دواخانہ میں شریک نہیں کیا گیا ہے۔ انھیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ انفیکشن کے اندیشہ کے تحت کھلے عام جانے سے گریز کریں۔ پیر سے وہ سرکاری کام کاج میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اترپردیش کی جانب سے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد حلف بھی نہیں لیا۔ بیرونی دوروں کے علاوہ انھیں ہندوستان میں بھی کسی سے ملنے جلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اس لئے وہ گزشتہ ایک ہفتہ سے دو عوامی جلسوں میں شریک نہیں ہوسکے۔ ارون جیٹلی آئندہ ہفتہ لندن کا دورہ کرنے والے تھے ، اب ان کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT