Wednesday , December 13 2017
Home / سیاسیات / ارون شوری بی جے پی کی رکنیت سے محروم

ارون شوری بی جے پی کی رکنیت سے محروم

نئی دہلی ۔ 27 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ارون شوری جنہوں نے کل مودی حکومت پر شدید تنقید کی تھی ، آج بی جے پی رکنیت سے محروم ہوگئے ہیں۔ پارٹی نے کہا کہ ارون شوری سے وضاحت طلب کی ہے کہ آیا انہوں نے پارٹی لیڈروں کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا۔ پارٹی میں اپنے وقف کے با اثر لیڈر رہنے والے ارون شوری ٰ بی جے پی کی ابتدائی رکنیت سے محروم ہوگئے ہیں۔ بی جے پی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے کہا کہ ارون شوری کی رکنیت کو اس وقت ختم کردیا گیا جب انہوں نے رکنیت سازی مہم کے دوران اپنے نام کی تجدید نہیں کروائی۔ تمام ارکان کیلئے ضروری ہے کہ وہ ہر 6 سال کے بعد اپنی رکنیت کی تجدید کر وائے۔

TOPPOPULARRECENT