Friday , June 22 2018
Home / سیاسیات / ارویندر سنگھ لولی کی کانگریس میں دوبارہ شمولیت

ارویندر سنگھ لولی کی کانگریس میں دوبارہ شمولیت

راہول گاندھی سے ملاقات
بی جے پی سے استعفیٰ

نئی دہلی۔ 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق صدر ارویندر سنگھ لولی جو بی جے پی میں شمولیت کیلئے اپنی پارٹی چھوڑ چکے تھے، دوبارہ اس پارٹی (کانگریس) میں واپس آگئے ہیں اور کہا کہ بی جے پی میں وہ خود کو نظریاتی طور پر نااہل و اجنبی محسوس کررہے تھے۔ ارویندر سنگھ لولی نے جو شیلا ڈکشٹ کی زیرقیادت کانگریس حکومت میں وزیر تھے، آج دہلی پردیش کانگریس کے صدر اجئے ماکن کے ساتھ اس پارٹی کے صدر راہول گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور راہول نے انہیں دوبارہ اپنی پارٹی میں شامل کرلیا۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے انچارج بی سی چاکو نے ماکن کے ساتھ یہ اعلان کیا۔ ارویندر سنگھ لولی نے کہا کہ پارٹی چھوڑ کر انہوں نے کبھی بھی خوشی محسوس نہیں کیا ہے‘‘۔ لولی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں بی جے پی میں شمولیت کے دوسرے ہی دن سے خود کو نظریاتی تکلیف کے ساتھ کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا۔ لولی جو شیلاڈکشٹ کے وفاداروں میں شمار کئے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT