Tuesday , September 25 2018
Home / سیاسیات / ارکان اسمبلی کو راشٹرپتی بھون لیجانا ٹھیک نہیں : گورنر بہار

ارکان اسمبلی کو راشٹرپتی بھون لیجانا ٹھیک نہیں : گورنر بہار

متھورا 14 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) گورنر بہار مسٹر کیسری ناتھ ترپاٹھی نے آج کہا کہ ارکان اسمبلی کو راشٹرپتی بھون لیجانا بے سود عمل تھا اور یہ اچھا نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ چند دن قبل سابق چیف منسٹر بہار و جے ڈی یو لیڈر نتیش کمار نے 130 ارکان اسمبلی کے ساتھ راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ سے ملاقات کی تھی ۔ گورنر نے کہا کہ اکثریت ایوان اسمبلی م

متھورا 14 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) گورنر بہار مسٹر کیسری ناتھ ترپاٹھی نے آج کہا کہ ارکان اسمبلی کو راشٹرپتی بھون لیجانا بے سود عمل تھا اور یہ اچھا نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ چند دن قبل سابق چیف منسٹر بہار و جے ڈی یو لیڈر نتیش کمار نے 130 ارکان اسمبلی کے ساتھ راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ سے ملاقات کی تھی ۔ گورنر نے کہا کہ اکثریت ایوان اسمبلی میں ثابت کی جاتی ہے اور ارکان اسمبلی کو راج بھون میں یا راشٹرپتی بھون میں پیش کرنا غیر ثمر آور ہے ۔ ہوسکتا ہے کہ یہ دباؤ بنانے کی کوشش ہوسکتی ہے اور یہ اچھا عمل بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ بہار کی کابینہ نے 20 فبروری سے اسمبلی اجلاس کا تعین کیا تھا اسی لئے انہوں نے اسی تاریخ کو اجلاس طلب کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 20 فبروری سے شروع ہونے والے سشن میں پہلے یہ طئے ہوگا کہ ایوان میں کس کو اکثریت حاصل ہے ۔ چہارشنبہ کو نتیش کمار نے 130 ارکان اسمبلی کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ کے سامنے پیش کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت کی اکثریت ثابت کرنے کیلئے راج بھون یا راشٹرپتی بھون مناسب جگہ نہیں ہے بلکہ اکثریت اسمبلی کے ایوان میں ثابت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT