Wednesday , August 15 2018
Home / سیاسیات / ’’ارکان اسمبلی کو مسلم ودلت ہونے کے سبب نشانہ بنایا گیا ‘‘

’’ارکان اسمبلی کو مسلم ودلت ہونے کے سبب نشانہ بنایا گیا ‘‘

نئی دہلی ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش پر مبینہ حملہ کے ضمن میں اپنے دو ارکان اسمبلی کی گرفتاری کو عام آدمی پارٹی (عاپ) نے انتقامی کارروائی قرار دیا اور الزام عائد کیا کہ امانت اللہ خاں اور پرکاش جروال کو محض مسلم اور دلت ہونے کے سبب نشانہ بنایا گیا ہے۔ عاپ کے لیڈر اشوتوش نے چیف سکریٹری پر حملے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ سرکاری عہدیدار اپنے دعویٰ کی تائید میں امانت اللہ خاں اور پرکاش جروال کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔ اس کے باوجود ان دونوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT