Wednesday , December 19 2018

ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے فیصلہ پر عدالت کے احکامات محفوظ

پٹنہ ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹنہ ہائیکورٹ نے آج جنتادل (یو) کے 4 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے دائر کیس میں اپنے احکامات محفوظ کردیئے ہیں۔ جسٹس جیوتی شرن نے درخواستگذاروں کے وکیل اور جے جنتادل (یو) کے چیف وہپ کے دلائل کی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کردیا۔ وکیل ونود کانت نے یہ استدلال پیش کیا کہ محالف دل بدل قانون کا اس وقت اطلاق ہوسکتا ہے جب ارکان اسمبلی پارٹی کی ہدایت کی خلاف ورزی کی جائے چونکہ ارکان اسمبلی نے راجیہ سبھا کی دو نشستوں کیلئے ووٹنگ کے موقع پر پارٹی کے ساتھ نہیں تھے۔ لہٰذا مذکورہ قانون کے دائرہ کار میں نہیں آتے۔ تاہم ایڈوکیٹ جنرل ونود کانت وزیر پارلیمانی امور شرن کمار کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ حق بجانب ہے کیونکہ ارکان اسمبلی راجیہ سبھا کے ضمنی انتخابات میں پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ قبل ازیں اسپیکر اودے نارائن چودھری نے گذشتہ ماہ 4 ارکان اسمبلی گیندر سنگھ گیانو، نیرج سنگھ ببلو، رویندر رانے اور راہول شرما کو اسمبلی کی رکنیت سے محروم کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT