Thursday , October 18 2018
Home / سیاسیات / ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کی وکالت : منوہر پریکر

ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کی وکالت : منوہر پریکر

پاناجی 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر گوا منوہر پریکر نے آج کہا کہ ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ارکان اسمبلی 24 گھنٹے کام کرتے ہیں اس لئے انہیں واجبی معاوضہ ادا کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے نیشنل پریس ڈے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ وہ ہمیشہ ہی ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کے حامی رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT