Friday , December 15 2017
Home / سیاسیات / ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ

ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ

یوگی آدتیہ ناتھ کی تجویز کو سماجوادی پارٹی اور کانگریس کی تائید
نئی دہلی ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : راجیہ سبھا میں آج ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور بھتوں میں اضافہ کا مطالبہ کیا گیا جب کہ ارکان کا یہ اصرار ہے کہ ان کی تنخواہیں جو معتمد کابینہ کی نظر ثانی شدہ تنخواہ سے زیادہ ہونی چاہئے وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے رام گوپال یادو ( سماج وادی پارٹی ) نے کہا کہ ساتویں پے کمیشن پر عمل آوری کے بعد ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں ایک سرکاری پی اے سے بھی کم ہوگئی ہے ۔ انہوں نے ارکان پارلیمنٹ کا دہلی ، مہاراشٹرا اور تلنگانہ ارکان اسمبلی سے تقابل کیا جہاں پر قانون ساز کی تنخواہوں میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے ۔ مسٹر یادو نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ سے ارکان پارلیمنٹ قناعت پسند زندگی گذارنی پڑرہی ہے ۔ لہذا یوگی آدتیہ ناتھ کی زیر قیادت کمیٹی کی سفارشات قبول کرنے کی ضرورت ہے ۔ واضح رہے کہ پے کمیشن پر عمل آوری کے بعد معتمد کابینہ کی تنخواہ اب 2.5 لاکھ روپئے ہوگئی ۔ جب کہ پارلیمانی کمیٹی سے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں کو 2.8 لاکھ روپئے کردینے کی سفارش کی ہے ۔ کانگریس رکن آنند شرما نے کہا کہ وزیر اعظم کے بیرونی دوروں پر کروڑہا روپئے صرف کیے جارہے ہیں لیکن ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ سے گریز کیا جارہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT