Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ

ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ

نئی دہلی 19 جولائی ( سیاست ڈانٹ کام ) ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور دیگر الاؤنسیس میں اضافہ سے متعلق یوگی آدتیہ ناتھ کمیٹی کی سفارشات پر جلد عمل آوری کیلئے راجیہ سبھا میں آج مطالبہ کیا گیا ۔ یہ مسئلہ سماجوادی پارٹی کے نریش اگر وال نے اٹھایا اور کہا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نے وزرا کا ایک گروپ تشکیل دیا ہے تاکہ ان سفارشات کا جائزہ لے سکیں۔ اس گروپ کی تشکیل کی ضرورت پر سوال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے یہ کہا گیا تھا کہ جب ملازمین کیلئے ساتویں پے کمیشن کی سفارشات پر عمل کیا جائیگا اس وقت اس کمیٹی کی رپورٹ پر بھی عمل کیا جائیگا تاہم ایسا نہیں کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ارکان پارلیمنٹ ‘ کابینی سکریٹری سے بالاتر ہیں ایسے میں انہیں اعلی ترین بیورو کریٹ کی تنخواہ سے کم از کم 1000 روپئے اضافی تنخواہ دی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لینے کیلئے وزرا کا گروپ تشکیل دینے کی کوئی ضرورت نہیں تھی ۔ رپورٹ کو راست ایوان میں پیش کیا جانا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT