Monday , January 22 2018
Home / ہندوستان / اریب مجیدکی تفصیلات حاصل کرنے این آئی اے امریکہ سے رجوع

اریب مجیدکی تفصیلات حاصل کرنے این آئی اے امریکہ سے رجوع

نئی دہلی۔11جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) عراق کے دولت اسلامیہ میں مبینہ طور پر شامل ہونے والے اریب مجید کی سرگرمیوں کی تحقیقات کرنے والی قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے آج امریکی کمپنی سے رجوع ہوکر مفت کالس سروسیس فراہم کرنے کی درخواست کی ۔ عدالت نے ملزم سے متعلق اہم ڈاٹا کو حاصل کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ امریکی کمپنی نے اریب مجید کے فری

نئی دہلی۔11جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) عراق کے دولت اسلامیہ میں مبینہ طور پر شامل ہونے والے اریب مجید کی سرگرمیوں کی تحقیقات کرنے والی قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے آج امریکی کمپنی سے رجوع ہوکر مفت کالس سروسیس فراہم کرنے کی درخواست کی ۔ عدالت نے ملزم سے متعلق اہم ڈاٹا کو حاصل کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ امریکی کمپنی نے اریب مجید کے فری کالنگ اور ویڈیو چیاٹنگ کی تفصیلات فراہم کی ہے ۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی کے سینئرعہدیدار نے کہا کہ امریکی کمپنی نے عدالت کی ہدایت پر ہی اس ڈاٹا کے چند ثبوت دینے سے اتفاق کیا ہے ۔ ممبئی کی ایک عدالت میں این آئی اے نے درخواست داخل کرتے ہوئے ڈاٹا فراہم کرنے کی اپیل کی تھی اور عدالت کے ذریعہ یہ اپیل کمپنی کو روانہ کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT