Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / ازبکستان نے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ جیت لیا

ازبکستان نے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ جیت لیا

ماسکو۔16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2018 کے فائنل میں ازبکستان نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ ٓؤٹ پر 5۔6 سے شکست دے دی۔روسی دارالحکومت ماسکو میں اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2018 کے فائنل میں پاکستان اور ازبکستان نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ وقت تک مقابلہ 1۔1 سے برابر رہا۔تاہم پاکستان ٹیم کو ازبکستان نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 5۔6 سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کرلیا۔ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے انڈونیشنیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 4-5 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ اس ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔پاکستان نے کوارٹر فائنل میں تاجکستان کو 2-0 سے مات دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔خیال رہے کہ اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد 2010 سے کیا جارہا ہے جو فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ملک میں میگا ایونٹ سے پہلے کھیلا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں اسٹریٹ چلڈرن کی حفاظت اور حقوق سے متعلق آگاہی ہے۔یاد رہے کہ 2010 میں اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ میں ہندوستان نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ 2014 کے ایونٹ میں تنزانیہ کامیاب رہا تھا۔ایونٹ میں 14 سے 17 سال کی عمر کے 21 ملکوں کے بچے شرکت کر تے ہیں۔
نیمر کا میڈرڈ جانا بارسلونا کیلئے نقصاندہ :میسی
میڈرڈ۔16مئی (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا کے اسٹار کھلاڑی اور بارسلونا میں نیمر کے ساتھی کھلاڑی لیونل میسی نے کہا ہے کہ اگر برازیلی فٹ بالر پیرس سینٹ جرمین چھوڑ کر رئیل میڈرڈ میں شامل ہو جاتے ہیں تو یہ بارسلونا کے لیے نقصان دہ ہوگا۔بارسلونا میں نیمر کے ساتھ دو چیمپئنز لیگ اور دو لا لیگا خطاب جیتنے والے میسی نے کہا کہ انہوں نے بھی برازیلی کھلاڑی سے اس بارے میں بات کی ہے ۔میسی نے نیمر کے پیرس سینٹ جرمین چھوڑنے کے سلسلے میں کہا نیمر اگر ایسا کرتے ہیں تو یہ اچھی خبر نہیں ہوگی کیونکہ وہ بارسلونا کے لیے بنے تھے اگر وہ اسے چھوڑ کر میڈرڈ میں شامل ہو جاتے ہیں تو بارسلونا کے لیے یہ کافی نقصان دہ ہوگا۔ میسی نے ہنستے ہوئے کہا اگر نیمر میڈرڈ کا حصہ بن جاتے ہیں تو یہ ٹیم اور بھی مضبوط ہو جائے گی اور بارسلونا کے لیے یہ قطعی اچھا نہیں ہو گا۔ ویسے میں نے نیمر کو خود بھی یہ بات کہہ دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT