Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ازدواجی زندگی کی تلخیوں سے تنگ خاتون کی خودکشی

ازدواجی زندگی کی تلخیوں سے تنگ خاتون کی خودکشی

نارائن پیٹ۔/4 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ منڈل کے موضع امی ریڈی پلی سے تعلق رکھنے والی جواں سال شادی شدہ خاتون ازدواجی زندگی سے تنگ آکر جراثیم کش دوا پی کر خودکشی کرلی۔ مسٹر کرشنیا سب انسپکٹر پولیس نارائن پیٹ کے بموجب بویا انیتا نامی خاتون کی شادی چار سال قبل اسی گاؤں سے تعلق رکھنے والے کنڈنا سے ہوئی تھی۔ کنڈنا روزانہ مہ نوشی کرکے اپنی بیوی کو مار پیٹ کرتا تھا۔ کل صبح میاں بیوی میں جھگڑا ہوگیا۔ روز کے لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر انیتا نے صبح دس بجے جراثیم کش دوا پی لی جسے نارائن پیٹ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے محبوب نگر ہیڈکوارٹر ہاسپٹل منتقل کردیا۔ جہاں رات دیر گئے انیتا جانبر نہ ہوسکی۔ نارائن پیٹ پولیس نے ایک کیس درج رجسٹر کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT