Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / ازرینکا ومبلڈن سے دستبراد

ازرینکا ومبلڈن سے دستبراد

لندن۔24 جون (سیاست ڈاٹ کام )سابق عالمی نمبر ایک  بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ ازرینکا نے گھٹنے کی تکلیف کے باعث ومبلڈن ٹینس سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ وہ فرنچ اوپن کے ابتدائی راؤنڈ میں کیرن کنیپ کیخلاف میچ میں سبکدوش ہو گئی تھیں۔ انہوں نے ومبلڈن میں عدم شرکت کے حوالے سے منتظمین کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ دوسری مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ گرانڈ سلام ٹورنمنٹ میں دو مرتبہ سیمی فائنل تک پہنچنے والی 26 سالہ کھلاڑی کو دستبرداری اختیار کرنی پڑی ہے۔ لندن اولمپکس کے دوران ویمنزسنگل میں برانز میڈل اور مکسڈ ڈبلز میں گولڈ میڈل جیتنے والی وکٹوریہ ازرینکا کی ریو اولمپکس میں شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT