Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / اساتذہ تقررات ‘ دو تین یوم میں ڈی ایس سی اعلامیہ متوقع

اساتذہ تقررات ‘ دو تین یوم میں ڈی ایس سی اعلامیہ متوقع

حیدرآباد۔ 10 اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے آئندہ دو تین یوم میں ’ڈی ایس سی2017‘ کیلئے اعلامیہ کی اجرائی متوقع ہے اور اس امید کا اظہار کیا جارہا ہے کہ آج شب یا کل 11 اکتوبر کو تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کو اعلامیہ کی اجرائی کیلئے منظوری دیتے ہوئے احکامات حوالے کئے جائیں گے۔ اس طرح ریاست میں اساتذہ کی جائیدادوں کیلئے اہلیت رکھنے والے بیروزگار امیدواروں کیلئے حکومت کی جانب سے بہت جلد خوشخبری دیئے جانے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایس سی 2017ء کا انعقاد عمل میں لانے سے متعلق فائیل پر سمجھا جاتا ہے کہ ڈپٹی چیف منسٹر برائے اُمور تعلیم سری ہری نے دستخط کردی ہے۔ سابق اضلاع کی بنیاد پر ڈی ایس سی منعقد کرنے کا حکومت کی جانب سے ارادہ تھا لیکن اب چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ کے 31 اضلاع کیلئے علیحدہ ڈی ایس سی اعلامیہ جاری کرنے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ اس طرح اب 31 اضلاع کیلئے ڈی ایس سی اعلامیہ جاری کیا جائیگا۔ تلنگانہ میں اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے جاری کئے جانے والے مجوزہ ڈی ایس سی اعلامیہ کیلئے ہزاروں اہل امیدار منتظر ہیں اور ڈی ایس سی میں شرکت کیلئے مکمل تیاری کے ساتھ ہیں۔ زائد از 12 اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا قوی امکان ہے۔

TOPPOPULARRECENT