Saturday , December 15 2018

اساتذہ کو تساہلی سے گریز کا مشورہ

عادل آباد /19 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع عادل آباد کے ہر ایک دینی مدرسہ سے ہر سال پندرہ تا بیس طلبہ کو ایس ایس سی امتحان کے لئے تیار کرنے کا مشورہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر مسٹر اکرم اللہ خاں نے مدرسہ والنٹیرس کو دیا۔ موصوف مستقر عادل آباد کے گورنمنٹ ہال اسکول بالک مندر میں پانچ روزہ تربیتی کلاسیس کے ذریعہ استفادہ کرنے والے اکیڈم

عادل آباد /19 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع عادل آباد کے ہر ایک دینی مدرسہ سے ہر سال پندرہ تا بیس طلبہ کو ایس ایس سی امتحان کے لئے تیار کرنے کا مشورہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر مسٹر اکرم اللہ خاں نے مدرسہ والنٹیرس کو دیا۔ موصوف مستقر عادل آباد کے گورنمنٹ ہال اسکول بالک مندر میں پانچ روزہ تربیتی کلاسیس کے ذریعہ استفادہ کرنے والے اکیڈمک انسٹرکٹر سے مخاطب تھے، جب کہ اس موقع پر راجیو ودیا مشن پراجکٹ ڈائرکٹر مسٹر اے وی ڈی نارائنا، صدر مدرس بالک مندر ہائی اسکول مسٹر سلیم الدین، مسٹر صفدر علی خاں اور نسیم شریف بھی موجود تھے۔ ضلع مہتمم تعلیمات نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کا حافظ کافی مستحکم ہوا کرتا ہے،

جس کے بناء پر انھیں عصری تعلیم حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔ محدود زندگی کا خاتمہ کرتے ہوئے زندگی کے ہر شعبہ میں قدم سے قدم ملاکر گزر بسر کرنے کی خاطر حکومت کی جانب سے کروڑوں روپئے دینی مدارس کے طلبہ پر صرف کئے جا رہے ہیں، جس سے استفادہ کا مشورہ دیا اور دینی مدارس میں آر وی ایم کے تحت درس دینے والے اساتذہ کو ہدایت دی کہ وہ تعلیم دلانے میں کوتاہی نہ کریں، ورنہ انھیں اللہ تعالی کے پاس جواب دینا ہوگا۔ ڈی ایڈ بی ایڈ سند یافتہ اساتذہ کے تقررات، دینی مدارس کے طلبہ کو عصری تعلیمی کتابیں اور مڈڈے میل اسکیم کے ذریعہ طلبہ کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ دینی مدارس کے طلبہ کو کم از کم دو گھنٹہ یومیہ پابندی کے ساتھ تین مضامین پڑھانے کی ہدایت دی اور دو دن میں چھ مضامین کا درس دیتے ہوئے طلبہ کو ایس ایس سی امتحان کے قابل بنانے کا مشورہ دیا۔ ایسے دینی مدارس انتظامیہ جو عصری تعلیم کو برائے نام برقرار رکھنا چاہتے ہیں، ان مدارس کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت دی۔ آئندہ چند دنوں میں دینی مدارس کے طلبہ انجینئرنگ، میڈیسن، آئی پی ایس اور آئی اے ایس امتحان کے قابل ہونے کی امید مسٹر اکرم اللہ خاں نے ظ

TOPPOPULARRECENT