Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اساتذہ کی بھوک ہڑتال

اساتذہ کی بھوک ہڑتال

میدک ۔ 2 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام اپنے مسائل کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے حیدرآباد کے اندرا پارک پر یکم اپریل کو ایک روزہ بھوک ہڑتال منعقد کی گئی ہے ۔ ایس ٹی یو کے ضلع صدر مسرٹ این یادگیری نے ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی ۔ ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے اس مخصوص میں حیدرآباد میں ایک اجلاس من

میدک ۔ 2 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام اپنے مسائل کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے حیدرآباد کے اندرا پارک پر یکم اپریل کو ایک روزہ بھوک ہڑتال منعقد کی گئی ہے ۔ ایس ٹی یو کے ضلع صدر مسرٹ این یادگیری نے ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی ۔ ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے اس مخصوص میں حیدرآباد میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں بھوک ہڑتال کا اہتمام کرنے کا فیصلہ لیا گیا تھا ۔ ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کے قائدین نے پی آر ایس کے بقائے جات کی نقد ادائیگی کا مطالبہ کیا ۔ علاوہ ازیں فزیکل ایجوکیشن ٹیچرس کے پوسٹ کو اپ گریڈ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT