Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / اساتذہ کی مار پیٹ سے دل برداشتہ طالب علم کی خود کشی

اساتذہ کی مار پیٹ سے دل برداشتہ طالب علم کی خود کشی

احمد آباد ۔ 17 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع بنسکانتا میں ایک 16 سالہ لڑکا متعلم دسویں جماعت نے اسکول فرنیچر کو نقصان پہنچانے پر 4 ٹیچروں کے شدید زد و کوب کرنے کے بعد خود کشی کرلی ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس مسٹر ایس جی پٹیل جو کہ اس کیس کی تحقیقات کررہے ہیں ۔ بتایا کہ تھراڈ تعلقہ میں واقع گیاتری ودیالیہ کے 4 اساتذہ سنگرام پٹیل ، جی کے پٹیل ،

احمد آباد ۔ 17 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع بنسکانتا میں ایک 16 سالہ لڑکا متعلم دسویں جماعت نے اسکول فرنیچر کو نقصان پہنچانے پر 4 ٹیچروں کے شدید زد و کوب کرنے کے بعد خود کشی کرلی ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس مسٹر ایس جی پٹیل جو کہ اس کیس کی تحقیقات کررہے ہیں ۔ بتایا کہ تھراڈ تعلقہ میں واقع گیاتری ودیالیہ کے 4 اساتذہ سنگرام پٹیل ، جی کے پٹیل ، بی ایم پٹیل اور بھابتحی ٹھاکرے نے اسکول احاطہ میں کل ایک لڑکے کو ایک کمرہ میں بند کر کے شدید زد و کوب کیا ۔ جس سے دل برداشتہ ہو کر دسویں جماعت کا طالب علم پرکاش چوہان نے امبیڈکر نگر سوسائٹی میں واقع اپنے مکان میں پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پرکاش کو ایک اسکول کیمرہ کو نقصان پہنچانے پر 4 ٹیچروں نے پٹائی کردی تھی ۔ جس کے بعد وہ سکتہ میں آگیا تھا ۔ اس لڑکے نے خود کشی سے قبل اس واقعہ کی اپنے والد کو واقف کروایا تھا ۔ والدین کی شکایت پر پولیس نے قصور وار اساتذہ کے خلاف کیس درج کرلیا ۔ اور لڑکے کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہاسپٹل روانہ کردیا گیا ۔ لڑکے کی خود کشی کے بعد اس کے رشتہ داروں نے اسکول پر حملہ کر کے املاک کو نقصان پہنچایا ۔ جس کے باعث اس علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ اس علاقہ میں پولیس کی اضافی جمعیت کو متعین کردیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT