Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پرعاجلانہ تقررات کا مطالبہ

اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پرعاجلانہ تقررات کا مطالبہ

اوٹکور۔22مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آل انڈیا آئیڈل ٹیچرس اسوسی ایشن ضلع محبوب نگر

اوٹکور۔22مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آل انڈیا آئیڈل ٹیچرس اسوسی ایشن ضلع محبوب نگر
(AIITA) آئیٹا کے شعبہ نشرو اشاعت سکریٹری محمد اسمعیل مکتھل کے بموجب نامہ نگار ’’سیاست ‘‘ اوٹکور جناب محمد منظور احمد گنتہ کو بتایا کہ آئیٹا آل انڈیا آئیڈیل منیجرس اسوسی ایشن ضلع محبوب نگر کے صدر جناب محمود الحسن زیر قیادت وفد نے DEO آفیسر ضلع پراجکٹ آفیسر سروا سکھشا ابھیان (SSA) مسٹر اے راجیش کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے پُرزور مطالبہ کیا کہ ضلع بھر میں اردو میڈیم اسکول میں زیر نگران و ٹیچرس اساتذہ کی تعداد 30 اسکولس سے بھی زائد ہیں ‘ وہاں پر اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے اسکول بند ہونے کے امکانات ہیں ۔ ہر سال اردو والینٹرکا تقرر تعلیمی سال کے آغاز کے تین چار ماہ بعد کرتے ہیں اس کی وجہ سے کئی طلبہ اردو میڈیم میں داخلہ لینے سے گریز کرتے ہیں ۔ موجودہ زیر تعلیم طلباء کی تعلیم بھی متاثت ہوتی ہے ‘ اس لئے تعلیمی سال کے آغاز ہی سے اس زمرہ میں ٹیچرس اور سنگل ٹیچرس اسکولوں میں ماہ جون سے ہی اردو والینٹرس انسٹراکٹر کا تقرر عمل میں لایا جائے اور ڈی ای او (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ) محبوب نگر سے پُرزور مطالبہ کیا کہ ہمیشہ ہر سال اردو میڈیم اسکولوں کو درسی کتابیں وغیرہ فراہم کرتی ہیں جس کی وجہ سے اساتذہ کو نصاب کی تکمیل کرنے میں دشواریاں ہوتیہیں اور کتابیں نہ فراہم ہونے کی وجہ سے کئی طلبہ کے والدین دوسرے میڈیم اسکولوں میں داخلہ دلواتے ہیں ۔

اس لئے بروقت تعلیمی سال کے آغاز سے ہی اردو میڈیم اسکولوں کو کتابوں کی فراہم کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا اور اس کے علاوہ ہر منڈل کی سطح پر کم از کم ایک یا دو ( سی آر پی) کا تقرر کریں تاکہ منڈل کی سطح پر ادو میڈیم کو صحیح طور پر متعلقہ عہدیداران تک پہنچائیں جاسکیں اور اردو میڈیم اسکول کے مسائل سے اعلیٰ عہدیداروں تک واقفیت ہوسکیں ۔ ضلع بھر میں کئی دشواریاں ہیں ‘ اس طرح بھی اسکول کامپلکس اردو میڈیم کے علحدہ طور پر منعقد کریں تاکہ اساتذہ کو تلگو میڈیم کامپلکس میں کئی دشواریاں ممکن ہے گذشتہ سابق کی طرح اردو میڈیم کامپلکس کی تعداد کو اضافہ کرتے ہوئے مکمل 10اردو کامپلکس چلانے کا مطالبہ کیا اور اس کے علاوہ ضلع کی سطح پر عربی مدارس جہاں انسٹرکٹر کا تقرر کیا گیا ہے ‘ وہاں پر ایک اردو ہال اور اردو داں نگرانکار کا تقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس وفد میں ضلع جنرل سکریٹری اطہر محی الدین ‘ جناب عبدالحق عارف ٹاؤن پریسیڈینٹ محبوب نگر آ:یٹا ‘ سید جلال الدین اسکول اسسٹنٹ صدر اوٹکور منڈل آئیٹا ‘ ضلع خازن محمد اختر علی موجود تھے ۔ اس وفد کو مسٹر اے راجیش ڈی ای او محبوب نگر نے زیرالتواء مسائل کو حل کرنے کا بھرپور تیقن دیا ۔

TOPPOPULARRECENT