Wednesday , July 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اساتذہ کے بڑے پیمانے پر تبادلوں سے افراتفری کا ماحول

اساتذہ کے بڑے پیمانے پر تبادلوں سے افراتفری کا ماحول

حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے بیشتر مدارس میں متبادل اساتذہ کی عدم آمد سے تعلیم متاثر

کوڑنگل۔/11جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) طلباء برادری کی مشکلات کو ملحوظ رکھتے ہوئے اساتذہ کے تبادلوں کا پروگرام گرمائی تعطیلات میں ہونے کے بجائے مدارس کی کشادگی کے بعد تبادلوں کی کارروائی کا آغاز ہونے سے تعلیم بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اولیائے طلباء کا استدلال ہے کہ اساتذہ ایک ماہ سے تبادلوں کی چکر میں رہے۔ نیز طلباء اور اولیائے طلباء تذبذب کا شکار رہے کہ کونسے اساتذہ جارہے ہیں اور کونسے اساتذہ رجوع بکار ہوں گے۔ بعض اولیائے طلباء اپنے بچوں کو خانگی مدارس میں داخلہ دلانے کیلئے سرگرداں ہیں۔ بعض مدارس کو مقفل کرنے کی نوبت آن پڑی ہے۔ گرلز ہائی اسکول کوڑنگل میں 25 معلمات میں سے 18 کا تبادلہ عمل میں آیا ہے۔ متبادل 12 معلمات رجوع بکار ہوئی ہیں۔ اتنے بڑے پیمانے پر تبادلوں سے درس و تدریس کا عمل ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ دیہی مقامات اور تانڈوں کا برا حال ہے۔ دولت آباد منڈل میں تقریباً 150 سکنڈری گریڈ ٹیچرس کے بجائے صرف32 ہی کارگزار ہیں۔ اساتذہ کی قلت کی وجہ سے ہائی اسکولوں کے بشمول پرائمری اور اپر پرائمری مدارس کے بھی مقفل ہونے کی نوبت آن پڑی ہے۔ اس کے باوجود بھی ارباب مجاز میں بے حسی پائی جاتی ہے جو فہم و قیاس سے بالاتر ہے۔

TOPPOPULARRECENT