Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / اساتذہ کے تبادلوں کیلئے شیڈول کی اجرائی

اساتذہ کے تبادلوں کیلئے شیڈول کی اجرائی

16 جون تا 16 جولائی تبادلے کے پروگرام پر عمل آوری

16 جون تا 16 جولائی تبادلے کے پروگرام پر عمل آوری
حیدرآباد 16 جون (سیاست نیوز) حکومت نے ریاست میں گورنمنٹ ٹیچرس کے تبادلوں سے متعلق آج شیڈول جاری کردیا اور کہا کہ تبادلوں کے شیڈول پر 16 جون تا 16 جولائی عمل آوری ہوگی۔ میڈیا بات کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر امور تعلیم کڈیم سری ہری نے بتایا کہ اساتذہ کے تبادلوں سے متعلق رہنمایانہ خطوط آن لائین رکھے گئے ہیں۔ کسی بھی ٹیچر کے تبادلہ کیلئے دو سال کی تکمیل ضروری ہے اور ایسے ہی ٹیچرس درخواست داخل کرنے کے اہل ہوں گے ۔ ایک ہی اسکول پر 8 سال مکمل کرنے والے اساتذہ کا بہر صورت تبادلہ کردیا جائے گا ۔ اسی طرح ایک ہی مدرسہ پر پانچ سال مکمل کرنے والے ہیڈ ماسٹروں کا بھی تبادلہ کیا جائے گا ۔ مسٹر سری ہری نے کہا کہ رنگا ریڈی کو دیگر مقامات سے تبادلے یا ڈیپیوٹیشن کو قبول نہیں کیا جائے گا ۔ مسٹر سری ہری نے کہا کہ اساتذہ کے تبادلوں میں شفافیت رہیگی اور بے قاعدگیوں کی گنجائش نہیں رہے گی ۔ تبادلوں کے عمل کو آن لائین رکھا جائے گا اور 16 جون تا 16 جولائی اساتذہ کے تبادلوں کا عمل مکمل کرلیا جائے گا تاکہ مدارس میں تعلیم متاثر نہ ہوسکے۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے بتایا کہ سال 2013 ء میں کی گئی اساتذہ کے تبادلوں کی کونسلنگ کے ذریعہ تبادلے کئے گئے ۔ اساتذہ کو بعض وجوہات کی وجہ سے انہیں ریلیو(Relieve) نہیں کیا گیا تھا ۔ لہذا ان تمام اساتذہ کو اب سب سے پہلے ’’ریلیو‘‘ کر کے سال 2013 کے احکامات پر عمل آوری کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں متعلقہ عہدیداروں کو ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں جی او نمبر 11 کے مطابق ریشنالائیزیشن بھی کیا جائے گا ۔ اس موقع پر پرنسپال سکریٹری محکمہ تعلیم شریمتی رنجیو آر آچاریہ بھی موجود تھیں۔

TOPPOPULARRECENT