Monday , October 22 2018
Home / شہر کی خبریں / اساتذہ کے تبادلوں کے لیے آن لائن سرویس کا آغاز

اساتذہ کے تبادلوں کے لیے آن لائن سرویس کا آغاز

۔۔10 جون تک درخواستوں کی وصولی ، ویب کونسلنگ سے تبادلے
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے ٹیچرس کے تبادلوں سے متعلق درخواستوں کے لیے آج سکریٹریٹ میں آن لائن سرویس کا آغاز کیا ۔ پہلی مرتبہ ٹیچرس کے تبادلے ویب کونسلنگ کے ذریعہ کئے جائیں گے ۔ 10 جون تک آن لائن کے ذریعہ درخواستیں قبول کئے جائیں گے ۔ 9 جون کو مخلوعہ جائیدادوں کی فہرست جاری کی جائے گی ۔ آن لائن میں اس طرح درخواستوں کی خانہ پری کی جائے پہلے transfers.cdse.telangana.gov.in ویب سائیٹ اوپن کیا جائے ۔ اس کے علاوہ ویب سائیٹ کو لاگن کریں بعد ازاں مونوبار میں پائے جانے والے service کیٹگری کو کلک کریں ۔ بعد میں Teachers Transfer کو سلیکٹ کریں پھر New Entry آپشن کو سلیکٹ کریں ۔ موبائل نمبر ، ٹریژی آئی ڈی ۔ آدھار نمبر کو درج کرتے ہوئے Submit بٹن کو کلک کریں ۔ فوری آپ کے انٹر کردہ موبائل نمبر پر او ٹی پی آئے گا جس کو ویری فائی کرلیں ۔ تب ہی آپ کو درخواست فارم اوپن ہوگا ۔ فارم کی خانہ پری کے بعد پریو آپشن کو کلک کریں ۔ ایک مرتبہ تمام تفصیلات درست ہے یا نہیں چیک کرلیا جائے ۔ اگر کوئی کرکشن ہے تو پریو میں درست کرلیں ۔ مطمئن ہونے کے بعد submit بٹن کلک کیا جائے جس سے درخواست کی خانہ پری کا کام مکمل ہوجائے گا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے بتایا کہ آج سے 10 جون تک آن لائن میں درخواستیں قبول کی جائیں گی ۔ خانہ پری کرنے کے بعد درخواست کی کاپی منڈل ایجوکیشنل آفیسر ( ایم ای او ) کو پیش کریں ۔ عہدیداروں کی جانب سے 9 جون کو مخلوعہ جائیدادوں کی فہرست جاری کی جائے گی ۔ 10 اور 11 جون کو خالی جائیدادوں پر اعتراضات قبول کئے جائیں گے ۔ 20 تا 23 جون تک آن لائن کے ذریعہ ویب آپشن درج کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا ۔ اس کے بعد 26 جون کو تبادلوں کی فہرست جاری کی جائے گی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے بتایا کہ ماڈل اسکولس کے ٹیچرس کے تبادلوں کے بارے میں اگست کے بعد غور کیا جائے گا ۔ کے جی بی وی کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT