Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اساتذہ کے تقررات کا تیقن

اساتذہ کے تقررات کا تیقن

محبوب نگر /25 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست میں تعلیم کے معیار میں اضافہ کیلئے خصوصی ڈی ایس سی منعقد کرتے ہوئے اساتذہ کے تقررات عمل میں لائے جائیں گے ۔ رکن پارلیمان محبوب نگر اے پی جتیندر ریڈی نے سروا سکشھا ابھیان میٹنگ حال میں منعقدہ ’’ معذور بچوں کی تعلیم میں حکومت کا رول ‘‘ سمینار میں بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے

محبوب نگر /25 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست میں تعلیم کے معیار میں اضافہ کیلئے خصوصی ڈی ایس سی منعقد کرتے ہوئے اساتذہ کے تقررات عمل میں لائے جائیں گے ۔ رکن پارلیمان محبوب نگر اے پی جتیندر ریڈی نے سروا سکشھا ابھیان میٹنگ حال میں منعقدہ ’’ معذور بچوں کی تعلیم میں حکومت کا رول ‘‘ سمینار میں بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے تیقن دیا کہ مرکزی وزیر برائے فرؤغ انسانی وسائل سے اس ضمن میں خصوصی ٹیچرس کے بارے میں نمائندگی کی جائے گی ۔ ہر اسکول میں تربیت یافتہ مدرسین کے تقررات کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر ریاستی صدر پی آر ٹی یو ہرشاوردھن ریڈی نے کہا کہ آئی ای ڈی ایس ایس کے تحت ٹیچرس کی جائیدادوں کو جو منظوری دی گئی ہے ۔ اس پر فوری تقررات عمل میں لائے جائیں ۔ انہوں نے اساتذہ کو مشورہ دیا کہ وہ تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کیلئے محنت کرتے ہوئے طلباء کے مستقبل کو سنواریں ، سمینار میں ضلع کو آرڈینیٹر وینکٹیشور ، ریسورس پرسن روی ، وانی اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT