Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اساتذہ کے تقررات کی تیاری ، آج اعلان متوقع

اساتذہ کے تقررات کی تیاری ، آج اعلان متوقع

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : محکمہ تعلیمات میں خالی اساتذہ کی جائیدادوں پر بھرتی کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں اور عنقریب ٹی ایس پی سی کے ذریعہ بھرتی کے لیے نوٹیفیکشن کی اجرائی عمل میں آنے والی ہے اور ریاست میں جدید اضلاع کی تشکیل کے بعد ضلع واری بھرتیوں میں قانونی پیچیدگیوں کے ذریعہ رکاوٹ نہ ہونے کے لیے عہدیداران اقدامات کررہے ہیں اور تمام خالی جائیدادوں کی بھرتی سے متعلق فائل پر چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی دستخط کا انتظار ہے ۔ 8792 اساتذہ کی خالی جائیدادوں میں سے اسکول اسسٹنٹ کی جائیدادیں 1950 ہیں جب کہ سکنڈ گریڈ ٹیچرس کی 5,415 جائیدادیں ہیں اور لینگویج ٹیچرس 1011 جائیدادیں ہیں جب کہ پی ای ٹی کی 416 جائیدادیں خالی ہیں اور حکومت نے جدید تشکیل شدہ 31 اضلاع کی سطح پر ہی بھرتی کرنے کے حکومت اقدامات کررہی ہے اور نئے سے عمل درآمد ہونے والی اسکیم ون سرویس کے تحت جائیدادوں کی بھرتی کے علاوہ پہلی مرتبہ مستقل سرویس کے ضابطہ کو بھی تربیت دے رہی ہے اور اساتذہ کی بھرتی کے لیے کسی بھی صورت میں نیشنل ٹیچرس بورڈ کے تحت تعلیمی قابلیت کو مد نظر رکھتے ہوئے بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مستقبل میں کسی بھی طرح کی قانونی کارروائیوں سے بچنے کے لیے محکمہ تعلیمات نے محکمہ انتظامی امور اور محکمہ انصاف کی منظوری حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایک ہفتہ کے اندر اساتذہ کی خالی جائیدادوں کی تفصیلات ضلع واری سطح پر روسٹر پائنٹ کے تحت نوٹیفیکشن جاری کرنے کے لیے ٹی ایس پی ایس سی کے حوالہ کرنے کے لیے محکمہ تعلیمات انتظامات کررہا ہے اور 17 اگست کو وزیر تعلیم و ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری عہدیداروں کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کررہے ہیں بعد ازاں وہ خالی جائیدادوں پر بھرتی کا اعلان کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT