Tuesday , December 11 2018

اساتذہ کے تقررات کے عاجلانہ اقدامات ناگزیر

نارائن کھیڑ /8 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سکریٹری شعبہ نشر و اشاعت ائیٹا ضلع میدک جناب محمد معین الدین صدر آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (AIITA) ضلع میدک جناب محمد عبدالکریم نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں اردو زبان کو دوسری سرکاری زبان کا موقف حاصل ہے لیکن عمل آوری صفر کے بابر ہے جبکہ بنیادی سطح پر ہی اردو میڈیم

نارائن کھیڑ /8 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سکریٹری شعبہ نشر و اشاعت ائیٹا ضلع میدک جناب محمد معین الدین صدر آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (AIITA) ضلع میدک جناب محمد عبدالکریم نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں اردو زبان کو دوسری سرکاری زبان کا موقف حاصل ہے لیکن عمل آوری صفر کے بابر ہے جبکہ بنیادی سطح پر ہی اردو میڈیم اسکولس کی زبوں حالی عیاں ہے ۔ اسکولس میں اساتذہ کا موقف تشویشناک ہے ۔ طلباء سے سرسر کھلواڑ کیا جارہا ہے ۔ بارہا نمائندگیوں پر بھی جوں کا توں موقف ہے ۔ تعلیمی سال کا آغاز ہوئے چار ماہ کا عرصہ گذر چکا ۔ اسکولس اساتذہ سے محروم ہیں دیہی طلباء دیگر میڈیم میں شریک ہو رہے ہیں ۔ تعداد گھٹتی جارہی ہے حالانکہ اسکولس پہلے سے ہی کم تعداد میں پھر اساتذہ کی بھرتی کا کوئی نظام موثر نہیں ہے ۔ نصاب تبدیل کیا گیا ہے ۔ اوقات کار میں تبدیلی لائی گئی ہے ۔ امتحانات کے سسٹم میں تبدیلی لائی گئی ہے ۔ مضمون تلگو زبان دوم میں 20 نشانات سے بڑھاکر 35 فیصد کیا گیا ہے ۔ یہ سب تبدیلیاں یکساتھ کی گئی ہیں لیکن اساتذہ کے بغیر کی گئی ہیں جس سے سال رواں طلباء بڑی تشویش ناک حد تک پریشان ہیں سہ ماہی امتحانات شروع ہونے کو ہیں ۔ اساتذہ کی قلت ہے ۔ اکیڈیمک انسٹرکٹرس پرائمری و اپرپرائمری اسکولس کیلئے منظور کئے گئے وہ بھی خاطر خواہ تعداد میں نہیں ہیں ۔ ہائی اسکولس کو مضمون واری اساتذہ کی ضرورت ہے ۔ اس ضمن میں عاجلانہ اقدامات ناگزیر ہیں ۔ آئیٹا پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ اردو اسکولس کو ریشنائزیشن سے مستثنی قرار دیا جائے ۔ روسٹر سسٹم کو برخوات کیا جائے ۔ حسب ضرورت اکیڈیمک انسٹرکٹر کی منظوری دی جائے ۔ تلگو زبان دوم ایس ایس سی میں 20 فیصد نشانات سے کامیابی کو بحال کیا جائے ۔ فی الفور اردو میڈیم اسکولس کیلئے خصوصی DSC رکھا جائے اور طلباء کے مستقل کو بچایا جائے ۔ اس ضمن میں موثر نمائندگی و اقدامات کیلئے ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی تلنگانہ قانون ساز کونسل کے ڈپٹی فلور لیڈر جناب محمد علی شبیر ، تلنگانہ سرکار کے واحد ایم ایل اے بودھن و وہپ جناب عامر شکیل محبان اردو دیگر تنظیموں آئیٹا کے ریاستی قائدین سے اپیل ہے کہ اس جانب پیش رفت کریں اور اردو میڈیم اسکولس کی بقاء کیلئے کوشش کریں ۔ جس سے طلباء و اساتذہ کی تشویش دور ہوسکے اور قوم میں صحیح تعلیمی شعور بیدار ہوسکے ۔

TOPPOPULARRECENT