Tuesday , February 20 2018
Home / شہر کی خبریں / اساتذہ کے تقررات کے لیے سی ای ڈی ایم سے مفت کوچنگ

اساتذہ کے تقررات کے لیے سی ای ڈی ایم سے مفت کوچنگ

امیدواروں میں ڈائرکٹر پروفیسر ایس اے شکور کے ہاتھوں اسٹیڈی میٹریل کی تقسیم
حیدرآباد۔ 8 فبروری (سیاست نیوز) سنٹر فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف میناریٹیز (سی ای ڈی ایم) کے زیر اہتمام ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ کے لیے اقلیتی امیدواروں کو مفت کوچنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ 22 جنوری سے حیدرآباد، سنگاریڈی، ظہیر آباد، کریم نگر، محبوب نگر، عادل آباد، بھینسہ، نظام آباد اور بودھن میں کوچنگ کلاسس کا آغاز عمل میں آیا۔ دو ہزار سے زائد امیدوار کوچنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ سی ای ڈی ایم کی جانب سے اسٹیڈی مٹیریل مفت فراہم کیا جارہا ہے۔ ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم پروفیسر ایس اے شکور نے آج اسٹیڈی مٹیریل جاری کیا۔ انہوں نے امیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ کوچنگ میں مکمل دلچسپی کا مظاہرہ کریں تاکہ بہتر نتائج کے ذریعہ منتخب ہوسکیں۔

TOPPOPULARRECENT