Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اساتذہ کے وفد کی ضلع کلکٹر عادل آباد سے نمائندگی

اساتذہ کے وفد کی ضلع کلکٹر عادل آباد سے نمائندگی

عادل آباد ۔14جولائی۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع عادل آباد کے دینی مدارس ودیا والنٹرس کے طورپر خدمات انجام دینے والے مرد خواتین اساتذہ کا ایک وفد ضلع کلکٹر مسٹر جگن موہن سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت پیش کیا جس میں سابقہ خدمات کو ملحوظ رکھتے ہوئے مزید جاریہ سال خدمات فراہم کرنے کامطالبہ کیا گیا۔ ضلع کلکٹر نے یادداشت حاصل کرتے

عادل آباد ۔14جولائی۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع عادل آباد کے دینی مدارس ودیا والنٹرس کے طورپر خدمات انجام دینے والے مرد خواتین اساتذہ کا ایک وفد ضلع کلکٹر مسٹر جگن موہن سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت پیش کیا جس میں سابقہ خدمات کو ملحوظ رکھتے ہوئے مزید جاریہ سال خدمات فراہم کرنے کامطالبہ کیا گیا۔ ضلع کلکٹر نے یادداشت حاصل کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ راجیو ودیا مشن پراجکٹ ڈائرکٹر کے حوالے کرتے ہوئے نمائندگی کرنے والے وفد کو خدمات برقرار رکھنے کا تیقن دیا ۔ یہاں اس بات کاتذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ گزشتہ سال ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر مسٹر اکرم اﷲ خان نے دینی مدارس میں خدمات انجام دینے والے ودیا والنٹرس کیلئے سہ روزہ تربیتی کیمپ منعقد کرتے ہوئے دینی مدارس کے طلباء اور طالبات کو عصری تعلیم سے آراستہ کرنے کی تربیت بھی دی تھی ۔ جس کے پیش نظر تربیت یافتہ اساتذہ (ودیا والینٹرس) کو جاریہ سال بھی خدمات فراہم کریں تو دینی مدارس کے طلباء اور طالبات کو عصری تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT