Tuesday , December 11 2018

اسامہ بن لادن کی غائبانہ بیعت پر سعودی شہری کو 27 سال قید

ریاض ، 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی ایک فوجداری عدالت نے شدت پسند تنظیم القاعدہ کے بانی رہنما اسامہ بن لادن کے دنیا سے رخصت ہو جانے کے بعد اس کی غائبانہ بیعت کی پاداش میں اپنے ایک شہری کو 27 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ سعودی کی عدالت میں پیش کئے گئے ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر میں کئی دیگر الزامات بھی عاید کئے گئے ہیں جن میں تکفیر

ریاض ، 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی ایک فوجداری عدالت نے شدت پسند تنظیم القاعدہ کے بانی رہنما اسامہ بن لادن کے دنیا سے رخصت ہو جانے کے بعد اس کی غائبانہ بیعت کی پاداش میں اپنے ایک شہری کو 27 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ سعودی کی عدالت میں پیش کئے گئے ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر میں کئی دیگر الزامات بھی عاید کئے گئے ہیں جن میں تکفیری نظریات اپنانے، ان کی ترویج واشاعت کرنے، مسلم حکومتوں کے خلاف فتوے صادر کرنے، القاعدہ سے وابستگی بن لادن کی غائبانہ بیعت کرکے سعودی اور دیگر ملکوں میں قتال کی حمایت کرنے، یمن میں دہشت گردوں کی حمایت کرنے، عوام کو دہشت گرد گروپوں کیلئے بھرتی کے علاوہ کئی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT