Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کو ’’کوکاکولا‘‘ پینے کا بہت شوق تھا : رپورٹ

اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کو ’’کوکاکولا‘‘ پینے کا بہت شوق تھا : رپورٹ

نیویارک ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ جسے ’’دہشت گردی کے ولیعہد‘‘ سے تعبیر کیا گیا ہے اور حال ہی میں امریکہ نے اسے ’’عالمی دہشت گرد‘‘ کا خطاب بھی دیا ہے جسے زندگی بھر امریکہ سے نفرت کرنا سکھایا گیا۔ تاہم جس وقت وہ کمسن تھا اس وقت افغانستان میں اپنے کمپاؤنڈ میں حمزہ کوکاکولا اور دیگر ممنوعہ امریکی اشیاء کا بڑے مزے سے استعمال کیا کرتا تھا۔ نیویارک پوسٹ نے حمزہ کے بچپن کے دوستوں کے حوالہ سے بتایا کہ اسامہ کے بیٹے کو امریکہ سے نفرت کا سبق ضرور پڑھایا گیا ہوگا لیکن اس کے باوجود حمزہ نے کوکاکولا کا استعمال کبھی ترک نہیں کیا جو عالمی سطح پر مقبول ترین امریکی مشروب ہے۔ حمزہ کے ساتھ افغانستان کے جلال آباد میں 9/11 کے سانحہ سے قبل تین سال گذارنے والے عبدالرحمن قدر نے بتایا کہ حمزہ اکثر ہمارے کمپاؤنڈ میں ایسی چیزیں لایا کرتا تھا جس کے استعمال کی ہمیں اجازت نہیں تھی۔ ہمارے یہاں کٹر مذہبی ماحول پایا جاتا تھا ۔ اس وقت حمزہ کی عمر تقریباً 9 سال تھی اور کوکاکولا مشروب کی بوتلیں بلا ناغہ لایا کرتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT