Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / اسامہ بن لادن کے داماد کا مقدمہ نیویارک میں جاری

اسامہ بن لادن کے داماد کا مقدمہ نیویارک میں جاری

نیویارک ، 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ کے مقتول لیڈر اسامہ بن لادن کے داماد ابوغیث نے ایک امریکی عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ اسے شہر نیویارک میں امریکی شہریوں کو قتل کرنے کی سازش، دہشت گردی کے عمل کیلئے امداد اور سامان وغیر کی فراہمی کے تین الزامات کا سامنا ہے۔ گوانتنامو بے کی بجائے امریکہ می

نیویارک ، 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ کے مقتول لیڈر اسامہ بن لادن کے داماد ابوغیث نے ایک امریکی عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ اسے شہر نیویارک میں امریکی شہریوں کو قتل کرنے کی سازش، دہشت گردی کے عمل کیلئے امداد اور سامان وغیر کی فراہمی کے تین الزامات کا سامنا ہے۔ گوانتنامو بے کی بجائے امریکہ میں ابوغیث القاعدہ کا پہلا اعلیٰ رہنما ہے، جس کا مقدمہ شروع کیا گیا ہے۔ 48 سالہ ابوغیث کویتی نژاد ہے۔ مقدمے کی عدالتی کارروائی نیویارک کے مین ہٹن علاقے میں جاری ہے۔ عدالت میں استغاثہ اگر الزامات ثابت کرنے میں کامیاب ہو گیا تو ابوغیث کو عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

امریکہ نے شام کے سفیر کو محدود علاقے میں پابند کر دیا
واشنگٹن ۔ 6 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے سفیر کی نقل و حرکت کو 25میل کے دائرے کے اندر محدود کر دیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے حکام نے شامی سفیر بشار جعفری کو محدود کرنے کے بارے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ وزارت خارجہ کی ترجمان جین ساکی کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے مشن کو امریکی حکومت کے فیصلے کے بارے میں تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ شامی مشن کو امریکی فیصلے سے فروری کے آخر میں آگاہ کیا گیا تھا۔ امریکی شہر نیو یارک میں شمالی کوریا اور ایران کے سفیروں کو بھی ایسی ہی پابندی کا سامنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT